شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر پاک فوج کا آپریشن

دہشتگرد مارے گئے ، آپریشن میں 7اہلکار شہید ہوگئے دہشتگردوں کے سرحد پار سے آنے کی اطلاعات تھی ،خفیہ ٹھکانے میں چھپے ہوئے تھے آپریشن کے بعد علاقے کو کلیئر کرا لیا گیا ہے، آئی ایس پی آر

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:58

شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر پاک فوج کا آپریشن
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر پاک فوج کے آپریشن کے دوران10دہشتگرد مارے گئے۔ کیپٹن سمیت7اہلکار شہید ہو ئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں جاری آپریشن رد الفساد کے تحت شمالی وزیرستان کے علاقوں گرلا مئی اور سپیراکنہڑ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 10دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ 7جوان بھی شہید ہو گئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں کیپٹن جنید، حوالدار عامر، حوالدارعاطف، حوالدار ناصر، حوالدار عبدالرزاق ، سپاہی سمیع اور سپاہی افور شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے سرحد پار سے آنے کی اطلاعات تھیں سرحد پار سے آئے دہشتگرد خفیہ ٹھکانے میں چھپے ہوئے تھے آپریشن کے بعد علاقے کو کلیئر کرا لیا گیا ہے۔ واضح رہے