مختلف اقسام کی پراڈکٹس تیار کرنے والی کمپنیاں اپنی تمام مصنوعات الگ الگ رجسٹر کروانے کی پابند

لازمی رجسٹریشن کے عمل کا مقصد اشیاء خورونوش کے معیار کو پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کا پابند بنانا ہے،ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب پیور فوڈ ریگولیشن 2018 کے مطابق اجزاء ترکیبی اور لیبل والی پراڈکٹس کو ہی رجسٹرڈ کیا جائے گا،کیپٹن (ر) محمد عثمان

ہفتہ 22 ستمبر 2018 23:42

لاہور۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پرپیک شدہ اشیائے خورونوش کی لازمی رجسٹریشن کے حوالے سے ڈیڈ لائن جاری کر دی گئی ہے۔پنجاب پیور فوڈ ریگولیشن 2018 کے مطابق اجزائے ترکیبی اور لیبل والی پراڈکٹس کو ہی رجسٹرڈ کیا جائے گا جبکہ ڈیڈ لائن تک رجسٹرڈ نہ ہونے والی پراڈکٹس کو مارکیٹ میں فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پیک شدہ اشیائے خورونوش کی رجسٹریشن لازمی قرار دیتے ہو ئی31 دسمبر کی ڈیڈلائن جاری کی ہے۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ مختلف اقسام کی پراڈکٹس تیار کرنے والی کمپنیاں اپنی تمام مصنوعات کو الگ الگ رجسٹر کروانے کی پابند ہوں گی۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں فروخت کی جانے والی اشیاء کوپنجاب پیور فوڈ ریگولیشن 2018 کے مطابق اجزائے ترکیبی اور لیبل والی پراڈکٹس کی بناء پر ہی رجسٹرڈ کیا جائے گا۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ31دسمبر تک رجسٹرڈ نہ ہونے والی پراڈکٹس کو مارکیٹ میں فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن مکمل کرنے والی پراڈکٹس کی فہرست کو مفاد عامہ کے تحت ویب سائٹ پر اپ لوڈ بھی کیا جائے گا۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق لازمی رجسٹریشن کے عمل کا مقصد اشیائے خورونوش کے معیار کو پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کا پابند بنانا ہے۔

پراڈکٹ رجسٹریشن معیاری اشیائے خورونوش کی یقینی فراہمی کے عمل کا پہلا اور سب سے اہم مرحلہ ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی عوام الناس تک محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مزید موثر قانون سازی بھی کر رہی ہے۔لازمی رجسٹریشن کے حتمی نوٹس بارے ان کا کہنا تھا کہ یہ پنجاب فوڈ اتھارٹی پراڈکٹ رجسٹریشن ریگولیشن 2017 کے تحت جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :