میشا شفیع کو عدالتی نوٹس مل گیا‘28ستمبر تک جواب داخل کرانے کی ہدایت
گلوکارہ نے علی ظفر کے خلاف مقدمہ لڑنے کے لیے وکلاء کی خدمات بھی حاصل کر رکھی ہیں
اتوار 23 ستمبر 2018 12:30
(جاری ہے)
علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف ایک ارب روپے کے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔عدالت نے علی ظفر کی درخواست پر میشا شفیع کو سب سے پہلے 5 جولائی تک جواب داخل کرانے کا حکم دیا تھا، تاہم اداکارہ جواب داخل کرانے میں ناکام ہوگئی تھیں۔
میشا شفیع کی جانب سے جواب موصول نہ ہونے پر عدالت نے انہیں مزید مہلت دیتے ہوئے 13 اگست کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا، لیکن وہ ایک بار پھر جواب داخل کرانے میں ناکام ہوگئی تھیں اور عدالت نے انہیں مزید مہلت دی تھی۔تاہم اب عدالت نے انہیں ایک اور موقع دیتے ہوئے رواں ماہ 28 ستمبر تک جواب داخل کرانے کا حکم دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن کورٹ کے احکامات میشا شفیع کے لاہور کے علاقے ڈیفنس میں واقع گھر پہنچا دیے گئے۔رپورٹ کے مطابق عدالتی احکامات گلوکارہ کے ملازم نے وصول کیے۔ان احکامات میں اداکارہ کو 28 ستمبر کو جواب داخل کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گلوکارہ نے علی ظفر کے خلاف مقدمہ لڑنے کے لیے وکلاء کی خدمات بھی حاصل کر رکھی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.