گذشتہ ماہ کے دوران ملک میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 14.23 فیصد اضافہ ہوا

اتوار 23 ستمبر 2018 13:50

اسلام آباد ۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) گذشتہ ماہ کے دوران ملک میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 14.23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق اگست 2018 میں پاکستان میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات پر 5.7 ارب روپے کا زرمبادلہ خرچ کیا گیاجو اگست 2017ء کے مقابلے میں 14.23 فیصد زیادہ ہے۔ اگست 2017ء کے دوران پاکستان نے ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات پر 4.99 ارب روپے کا زرمبادلہ خرچ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :