عالمی نگرانی میں اسرائیل سے بامقصد مذاکرات کے لیے تیار ہیں،فلسطینی صدر

مذاکرات میں تعطل کا ذمہ دار اسرائیل اور وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو ہیں،محمود عباس کی فرانسیسی ہم مصب سے گفتگو

اتوار 23 ستمبر 2018 16:10

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کاعندیہ دیا ہے اورکہاہے کہ وہ اعلانیہ اور خفیہ کسی بھی طرح اسرائیل سے بات چیت پر تیار ہیں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق اپنے دورہ فرانس کے دوران فرانسیسی صدر عمانویل میکروں سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر عباس نے کہا کہ فلسطین کی جانب سے کسی بھی لمحے اسرائیل سے بات چیت سے انکار نہیں کیا گیا۔ مذاکرات میں تعطل کا ذمہ دار اسرائیل اور وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو ہیں۔صدر عباس نے کہا کہ ہم اسرائیل کے ساتھ اعلانیہ اور خفیہ ہرطرح سے مذاکرات پرتیارہیں تاہم مذاکرات عالمی برادری کی نگرانی میں ہونے چاہئیں۔