ڈیرہ بگٹی ،ْ امن فورس کے کیمپ پرحملے میں جاںبحق ہونیوالے تین رضاکاروں کی نمازجنازہ اداکردی گئی

اتوار ستمبر 21:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2018ء)ڈیرہ بگٹی میں رات گئے امن فورس کے کیمپ پرحملے میں جاںبحق ہونیوالے تین رضاکاروں کی نمازجنازہ اداکردی گئی۔ نمازجنازہ میں فوجی آفیسران سیاسی شخصیات سمیت اہلیان علاقہ کی کثیرتعدادمیں شرکت علاقے میں فضاء سوگوارہرآنکھ اشک بار تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی،دشت گوران کے علاقے میں رات گئے امن فورس کیکیمپ پرحملے میں جاںبحق ہونیوالے تین رضاکاروں کی نمازجنازہ اداکردی گئی۔

(جاری ہے)

نمازجنازہ جاںبحق ہونیوالے افرادکے آبائی گاوں لوٹی بیھ میں اداکی گئی نمازجنازہ میں فوجی آفیسران سیاسی شخصیات سمیت اہلیان علاقہ نے کثیرتعدادمیں شرکت کی.علاقے کی فضاء سوگوارجبکہ ہرآنکھ اشک باردکھائی دی۔جاںبحق ہونیوالے افرادکوقومی پرچم میں سپردخاک کیاگیا۔جاںبحق ہونیوالوں میں طاہر پیربخش اورغلام شریف شامل تھے جبکہ اس واقعے میں دوافرادزخمی بھی ہوئے تھیانکورحیم یارخان ہسپتال ریفرکردیاگیاتھا۔