صدر گوگیرہ‘کوڑے کے ڈھیر سے نومولود لا کی لاش برآمد

اتوار 23 ستمبر 2018 21:40

صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) نا معلوم خاتون اپنا گناہ چھپانے کے لیے نومولود کو کوڑے کے ڈھیر میں پھینک گئی نومود کو کتے نوچتے رہے مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نومود کی نعش کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا تحقیقات شروع ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کی حدود میں واقع قلعہ سیف بھٹی کے قریب کوڑے کے ڈھیر میں کوئی نا معلوم خاتون مبینہ طور پر اپنا گناہ چھپانے کے لیے ایک شاپر بیگ میں نومولود کو ڈال کر کوڑے کے ڈھیر میں پھینک گئی شاپر کو وہاں موجود آوارہ کتوں نے نوچنا شروع کر دیا مقامی افراد نے صورتحال دیکھتے ہوئے کتوں کو بھگایا اور مقامی پولیس حجرہ شاہ مقیم کو اطلاع کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نومود کی نعش کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :