عالمی نگرانی میں اسرائیل سے بامقصد مذاکرات کے لیے تیار ہیں، محمود عباس

پیر 24 ستمبر 2018 12:32

عالمی نگرانی میں اسرائیل سے بامقصد مذاکرات کے لیے تیار ہیں، محمود عباس
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کاعندیہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اپنے دورہ فرانس کے دوران فرانسیسی صدرسے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر عباس نے کہا کہ فلسطین کی جانب سے کسی بھی لمحے اسرائیل سے بات چیت سے انکار نہیں کیا گیا۔ مذاکرات میں تعطل کا ذمہ دار اسرائیل اور وزیراعظم بینجمن نیتن یاھو ہیں۔صدر عباس نے کہا کہ ہم اسرائیل کے ساتھ اعلانیہ اور خفیہ ہرطرح سے مذاکرات پرتیارہیں تاہم مذاکرات عالمی برادری کی نگرانی میں ہونے چاہئیں۔واضح رہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان 2014ء سے مذاکرات کا عمل تعطل کا شکار ہے۔