بھارت سے جنگی طیاروں کا معاہدہ،

فرانس کی حکومت خود بھی پریشان متنازعہ بیانات دونوں ممالک کے اسٹریٹیجک پارٹر شپ کے حق میں نہیں ہیں،نائب فرانسیسی وزیرخارجہ

پیر 24 ستمبر 2018 13:07

بھارت سے جنگی طیاروں کا معاہدہ،
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) سابق فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ کے ایک متنازعہ بیان کے بعد جہاں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی شدید تنقید کی زد میں آ گئے وہیں پیرس حکومت بھی دونوں ممالک کے روابط کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہو گئی ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی حکومت نے کہا کہ سابق سربراہ مملکت فرانسو اولانڈ کی جانب سے بھارت کے ساتھ کیے گئے ایک عسکری معاہدے کے حوالے سے دیے گئے بیان پر جو تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے اس کی وجہ سے دونوں ممالک کے باہمی روابط کے خراب ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

فرانس کے جونیئر وزیر خارجہ ژان بابتیس کے مطابق میرے خیال میں سابق صدر کا بیرون ملک دیا جانے والا یہ بیان فرانس اور بھارت کے باہمی تعلقات کے لیے خطرناک ہے اور اس سے کسی کو بھی فائدہ نہیں پہنچے گا اور فرانس کو بھی نہیں۔ بابتیس نے مزید کہا کہ اولانڈ اب مزید اس عہدے پر فائز نہیں ہیں، ان کی جانب سے اس طرح کا بیان ان دونوں ممالک کے اسٹریٹیجک پارٹر شپ کے حق میں نہیں ہے اور اس کی وجہ سے بھارت میں ایک تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے، جو بالکل بھی سود مند نہیں۔