صوبائی وزیر کا ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس فیصل ٹائون لاہور ریجن(بی)کا اچانک دورہ

پیر ستمبر 13:54

صوبائی وزیر کا ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس فیصل ٹائون لاہور ریجن(بی)کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2018ء) صوبائی وزیرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ونارکوٹکس کنٹرول حافظ ممتاز احمد نے صبح ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس فیصل ٹائون لاہور ریجن(بی) کا اچانک دورہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے تمام ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کے کام کرنے کے عمل کا جائزہ لیا۔اس موقع پر مشتاق احمد انسپکٹر جو اپنی سیٹ پر موجود نہ تھے اور لوگوں کی ان کے خلاف شکایات بھی تھیں جس کے باعث صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد نے مشتاق احمد انسپکٹر کو معطل کرنے کے احکامات جاری کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :