پنجاب صاف کمپنی کی آڈٹ رپورٹ مالی سال 2016-17 میں 96کروڑ 93لاکھ سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
محکمہ خزانہ کی پابندی کے باوجود وزرا،اراکین اسمبلی افسران کے دوروں سے خزانے کو 47لاکھ 30ہزار روپے کاخزانہ کونقصان ہوا ‘رپورٹ
پیر 24 ستمبر 2018 16:47
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق افسران کیلئے کرائے کی گاڑیاں لینے سے کمپنی نے خزانہ کو66لاکھ 20ہزار روپے کانقصان پہنچا،ای ایم سی نامی کمپنی کوکنٹریکٹ دیا لیکن کام نہ ہونے سے معاہدہ منسوخ کیا کمپنی سے جرمانہ کا 77لاکھ روپے وصول نہ کئے گئے ۔
میسرزالفاکنسلٹنٹ کو تین کروڑ 14لاکھ روپے کی غیرضروری ادائیگی کی گئی ،آر او اور یو ایف پلانٹ کی تنصیب اور آپریشن کیلئے کے یس بی پمپ کوٹھیکہ دیاگیا لاگت بڑھنے سے خزانہ کو4کروڑ 69لاکھ روپے کانقصان ہوا۔رپورٹ کے مطابق 12ملازمین نوٹس پیریڈ کے بغیر نوکری چھوڑ گئے جس سے خزانہ کو25لاکھ 50ہزار روپے کانقصان ہوا ،دفتر اورپارکنگ کیلئے جگہ حاصل کرنے کیلئے 25لاکھ 50ہزار روپے کے اخراجات کئے گئے ،ای ایم سی کنسلٹنسی کمپنی کوکام مکمل کئے بغیر44کروڑ 64لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی ،کمپنی کا2016میں ٹھیکہ منسوخ کردیاگیا ۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق میسرز پی ایس پی سی اور کے ایس بی کی جانب سے چھ ماہ میں کام مکمل نہ کرنے سے 9کروڑ 89لاکھ روپے کامالی نقصان ہوا،کمپنی کی جانب سے بجلی کے کنکشن اور بلوں کی مد میں 3۔کروڑ 2لاکھ روپے کی اضافی ادائیگی کی گئی ۔وزیراعلی پنجاب نے کمپنی کوتین گاڑیاں خریدنے کی اجازت دی جبکہ مینجمنٹ نے 8گاڑیوں کی خریداری کرلی جس سے خزانہ کو3کروڑ 36لاکھ روپے کانقصان ہوا۔رپورٹ کے مطابق ٹیوٹا کے انجینئر کو 18لاکھ 60ہزار روپے کی اضافی ادائیگی غیرقانونی طورپر کی گئی ،84پلانٹوں کی تنصیبات کے دوران 14کروڑ 97لاکھ 50ہزار روپے کی زائد ادائیگی کی گئی ،100کے وی کے جنریٹر کی خریداری میں 13لاکھ 70ہزار روپے کامالی نقصان ہوا ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر خارجہ سے نائجیرین ہم منصب کی ملاقات ،اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کی سمز بلاک کرنے کی تجویز کی مخالفت کر دی
-
چین کا چانگ ای 6 مشن بین الاقوامی تعاون کا عملی مظاہرہ ہے، سفیر خلیل ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب رند کی ملاقات
-
پاکستان میں 22 ملین لڑکے اورلڑکیاں رشتہ ازدواج سے منسلک نہیں ہیں، اقوام متحدہ
-
ماہواری سے میناپوز تک: خواتین کو ذہنی اور جسمانی مسائل سے کیسے نمٹنا چاہیے؟
-
خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف بیان بازی پر فیصل کریم کنڈی کو گورنر کے عہدے سے نوازا گیا،بیر سٹر سیف
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع
-
اسحاق ڈار کی نائیجیرین ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
-
4 سال پہلے تک خواتین فون کرکے شادی کی پیشکش کرتی تھیں، مولانا طارق جمیل
-
نومئی کواندرون خانہ بغاوت ہوئی جس کی کوئی مثال نہیں ملتی،وزیردفاع
-
وزیراعظم شہبازشریف سے گندم اسیکنڈل تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کی ملاقات، پیر تک حتمی رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.