چیف جسٹس کا انور مجید، بیٹے اور حسین لوائی کو ہسپتال سے جیل بھیجنے کا حکم
یہ تاحیات بیمار نہیں ہیں، اللّٰہ خیر کرے ایسی کوئی حالت نہیں کہ یہ بستر سے چپک گئے ہیں ،ْ چیف جسٹس ثاقب نثار وکیل بتادیں انور مجید نے سرجری کب کروانی ہی اگر سرجری کروانی ہے تو کروالیں، ہمیں اعتراض نہیں، ورنہ جیل بھیج دیں ،ْریمارکس ابھی تو انور مجید اوپن ہارٹ سرجری کروا ہی نہیں رہے، سرجری کے لیے ڈاکٹروں کی ہدایات کا انتظار کررہے ہیں ،ْجسٹس اعجاز الاحسن
پیر 24 ستمبر 2018 18:55
(جاری ہے)
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ انور مجید، عبدالغنی مجید اور حسین لوائی کی رپورٹس آچکی ہیں ،ْمیڈیکل بورڈ نے انور مجیداور عبدالغنی مجید کو جیل منتقل کرنیکی سفارش کی ہے، کمیٹی نے رپورٹ کے ساتھ اپنی سفارشات بھی دی ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انور مجید تحقیقات میں جاسکتے ہیں۔
رپورٹ پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ یہ تاحیات بیمار نہیں ہیں، اللّٰہ خیر کرے ایسی کوئی حالت نہیں کہ یہ بستر سے چپک گئے ہیں، وکیل بتادیں انور مجید نے سرجری کب کروانی ہی اگر سرجری کروانی ہے تو کروالیں، ہمیں اعتراض نہیں، ورنہ جیل بھیج دیں، بتادیں انور مجید نے ہسپتال میں رہنا ہے یا جیل میں جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ابھی تو انور مجید اوپن ہارٹ سرجری کروا ہی نہیں رہے، سرجری کے لیے ڈاکٹروں کی ہدایات کا انتظار کررہے ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر انور مجید کو کوئی مسئلہ ہوا تو ان کی ہارٹ سرجری کروا لی جائے گی۔چیف جسٹس پاکستان نے سوال کیا کہ کیا انور مجید سرکاری مہمان ہیں انہیں جیل میں شفٹ کردیں، ڈیڑھ ماہ سے موجیں لگا رکھی ہیں، مجھے یاد نہیں کسی کو اتناعرصہ کارڈیا لوجی سینٹر میں رکھاگیا ہو جتنا انور مجید کو رکھا گیا۔اومنی گروپ کے وکیل شاہد حامد نے عدالت کو بتایا کہ عبد الغنی مجید کے ہیمو گلوبن بھی کم ہوگئے ہیں، انہیں ہومرائیڈ کی سرجری کروانی ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ سرجری کروانے پر ہمارا اور آپ کا اختلاف نہیں ہے، سرجری بے شک کروائیں لیکن پہلے دونوں کو جیل بھیجیں اور ہیومورائڈ بیماری تو کریم سے بھی ٹھیک ہوجاتی ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ انور مجید کا دل کا کوئی معاملہ تو ہے ہی نہیں، وہ صحت مند ہیں، میڈیکل رپورٹ کے مطابق انور مجید اور عبدالغنی مجید دونوں ہسپتال نہیں رہ سکتے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت دی کہ بشیر میمن صاحب جب سرجری کا وقت ہو تو ان کو اسپتال منتقل کر دینا اور حسین لوائی تو ویسے ہی فٹ ہیں انہیں کوئی مسئلہ نہیں رہا۔عدالت نے انور مجید، عبدالغنی مجید اور حسین لوائی کوہسپتال سے فوری جیل منتقل کرنیکا حکم دیتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا۔واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں اومنی گروپ کے سربراہ اور آصف زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید اور ان کے صاحبزادے عبدالغنی مجید کو سپریم کورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا ،ْآصف علی زرداری کے ایک اور قریبی ساتھی نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی بھی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہیں۔اسی کیس میں ایک جے آئی ٹی بھی تشکیل دی جاچکی ہے جس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور پیش ہوچکے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
-
پنجاب بھر میں شراب و بیئر صرف پرمٹ ہولڈرز کو ملے گی
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس
-
وزیرداخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاون تیز کرنے کا حکم
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے زمینی حملے کے لیے رفح کی جانب پیش قدمی‘فورسزنے غزہ سے رابطے کاٹ دیئے
-
ملکی معیشت کا دارومدار سیاسی استحکام سے ہے،جو ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہوگا وہی ترقی کرے گا، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے،وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ
-
بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات
-
اپریل میں 164 فیصد زائد بارشیں ، 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
مخصوص نشستوں کا معاملہ،سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل ہو گا،الیکشن کمیشن
-
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین سے 51 ارب سے زائد رقم کی وصولی کی درخواست، سترہ مئی کو سماعت ہوگی
-
6 ججوں کے خط کا معاملہ، اٹارنی جنرل سمیت حکومت بھی مداخلت تسلیم کر رہی ہے،سپریم کورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.