لاہور، پی پی 128 میں دوبارہ گنتی کی درخواست کی سماعت، فریقین کو 29 اکتوبر کیلئے نوٹس جاری ، جواب طلب

پیر 24 ستمبر 2018 19:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 128 میں دوبارہ گنتی کی درخواست کی سماعت پر فریقین کو 29 اکتوبر کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔جسٹس شاہد جمیل خان نے ناکام امیدوار خالد محمود کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو آئندہ سماعت پر تیاری کرکے آنے کی ہدایت بھی کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں۔ پی پی 128 جھنگ سے 47 ہزار 72 وٹ حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ مخالف امیدوار غضنفر عباس 50 ہزار، 198 وٹ حاصل کر کہ کامیاب قرار پائے۔ ریٹرنگ افسر کی جانب سے فارم 45 کی کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں۔ فارم 45 کا رزلٹ ،نامکمل ٹریمپر اور سادہ کاغزات پر دیئے گئے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حلقے میں دوبارہ گنتی اور انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دے۔