کسووال،نوجوان نے مسجد کے لائوڈ اسپیکر سے فرقہ واریت پر مبنی نعرے لگا دیئے ،مقدمہ درج

پیر 24 ستمبر 2018 21:59

کسووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) نوجوان نے مسجد کے لائوڈ اسپیکر سے فرقہ واریت پر مبنی نعرے لگا دیئے مقدمہ درج ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز شام 7بجے کے قریب نواحی گائوں 118بارہ ایل کے رہائشی ماشاء اللہ ولد محمد ارشد نے مسجد کے لائوڈ اسپیکر پر ایک مخصوص فرقہ کے خلاف نعرہ بازی شروع کر دی اور نازیبا الفاظ استعمال کئے جس پر اہل دیہہ کے مختلف مسالک کے لوگ جمع ہوگئے جس پر مذکورہ بالا نوجوان موقع سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ کسووال نے زیر دفعہ 295-A کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :