سی آئی اے پولیس اسلام آباد نے گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران قتل، ڈکیتی، سرقہ بالجبراور دیگر جرائم میں ملوث 176ملزمان کو گرفتار کیا
ایس پی انوسٹی گیشن اسلام آباد گلفام ناصر وڑائچ کی پریس کانفرنس
پیر 24 ستمبر 2018 23:41
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈی ایس پی محمد حسین لاسی، ڈی ایس پی محمد ایوب، انچارج کار سیل فیاض احمد رانجھا و دیگر افسران و جوانوں کے علاوہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ محمد حسین لاسی، DSP/CIA اسلام آباد کی زیرِ نگرانی سی آئی اے پولیس ٹیموں میں شامل افسران اور جوانوں نے گذشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں جن میں پولیس نے 4اندھے قتل کے مقدمات کو ٹریس کرکے اُن میں ملوث ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی۔
پولیس نے قتل کے مقدمہ نمبر193/14بجرم302ت پ7ATAتھانہ سبزی منڈی 13.04.2014 بوقت05:15 بجے صبح ملزمان مطیع اللہ اور گل باز عرف بازا اپنے دیگر ساتھی ملزمان نقیب، سلمان کے ہمراہ اٹک پٹرول پمپ آئی جے پی روڈ سبزی منڈی کے ایریا میں ڈکیتی کی واردات میں مصروف تھے کہ ایگل پر مامور عملہ موقع پر پہنچ گیا جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں پولیس کانسٹیبل ظہیر ثاقب موقع پر شہید ہوگیا تھا۔ اسی گینگ نے مقدمہ نمبر293/18بجرم 302/394ت پ تھانہ ترنول میں فوجی سپاہی غلام دستگیر ولد غلام رسول کو بوقت رات ریلوے پھاٹک ترنول کے قریب موٹرسائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کیا جو کہ بعد ازاں شہید ہوگیا۔ مزید برآں مقدمہ نمبر 224، 18.07.17 بجرم 302 ت پ تھانہ ترنول میں سحری کے وقت کشمیر جنرل سٹور بینظیر چوک ترنول کے مالک اسد اقبال ولد افسر خان کو دورانِ واردات مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے قتل کیا۔ تھانہ نیلورکے ایریا میں دکان پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر دکاندار فہیم اختر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا اور نقدی و دیگر اشیاء چھین کر فرار ہوگئے تھے جس کے متعلق مقدمہ نمبر 18، 07.03.18 بجرم 302/396/412ت پ درج ہے جس میںبقایا ملزمان حماد عرف کلہ اور مبشر حسین اور اختشام علی ولد غلام ربانی کو گرفتار کر کے آلہ قتل 2ضرب پسٹل اور چھینے گئے 2عدد موٹر سائیکل بھی برآمد کئے مزید اسی گروہ کے انکشاف پر ملزمان کے خلاف تھانہ کورال کے ایریا میں واردات کے دوران مزاخمت پر امتیازکو زخمی کر دیا تھا اور اُس سے نقدی چھین لی تھی جس کے متعلق مقدمہ نمبر274، 15.06.18 بجرم 394/34 درج ہے، پولیس نے 3ملزمان کو گرفتارکرکے ملزمان گرفتار کئے ہیں جبکہ ایس پی نے بتایا کہ پولیس نے ڈکیتی کے 4مقدمات میں 12 ملزمان ، سرقہ بالجبر کے 20مقدمات میں 38ملزمان ، نقب زنی کے 6مقدمات میں 9ملزمان ، سرقہ عام کے 4مقدمات میں 5ملزمان ، برآمدگی عام اور متفرق کے 4مقدمات میں4ملزمان کو گرفتار کیا ہے ۔ اسی عرصہ کے دوران پولیس نے اسلحہ آرڈیننس کے تحت کارروائی کرتے ہوئی19ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے 19 مقدمات درج رجسٹر کئے اور ملزمان سے 18پسٹل30بور ، ایک عدد ریوالور اور 91روند برآمد کئے جبکہ سی آئی اے پولیس نے منشیا ت فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 14 ملزمان کو گرفتار کرکے 13 مقدمات درج رجسٹر کئے اور ملزمان سے بھاری مقدار میںشراب 1329بوتلیں، الکوحل 310لیٹر 77ڈبے بیئر، 50خالی بوتلیں ،2175گرام چرس ، 115گرام ہیروئن برآمد کئے، قمار بازی میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ریڈ کئے 20 ملزمان گرفتار کرکے نقدی مبلغ52470 روپے اور آلات قماربازی برآمد کئے ، پولیس نے 74مقدمات کی تفتیش مکمل کرکے اُن کے چالان مجاز عدالتوں میں بھجوائے ۔ کار سیل پولیس نے کل 22گاڑیاں اور11موٹر سائیکلز برآمد کرکے 40ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایس پی انوسٹی گیشن نے کہا کہ سی آئی اے پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لا رہے ہیں اور ملزمان سے شہریوں کی چھین گئی اشیاء کی برآمدگی میں پولیس ٹیموںکا اہم کردار رہا ہے جن کی حوصلہ افزائی کے لئے اعلیٰ افسران سے خصوصی انعامات کی سفارش کی جائے گی۔مزید قومی خبریں
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.