حکومت لائیوسٹاک کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے،سردارحسنین بہادردریشک
پیر 24 ستمبر 2018 23:41
(جاری ہے)
ڈائریکٹرجنرل (ریسرچ)اورایڈیشنل ڈائریکٹرایف ایم ڈی ریسرچ سنٹرنے میٹنگز کے شرکاء کو تفصیلی بریفنگز دیں۔
صوبائی وزیرلائیوسٹاک کو ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایاگیاجہاں انہوں نے حفاظتی ٹیکہ جات کی تیاری کے مختلف مراحل کابغورجائزہ لیا۔ وزٹ کے دوران ڈائریکٹرجنرل(ریسرچ)نے ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے فریزڈرائنگ سیکشن کے بارے میں بتایا کہ یہ سیکشن گزشتہ تین سال کی مدت میں تیارہواہے۔ فرمینٹرسیکشن کے وزٹ کے دوران انہیںجدیدمشین بائیوفرمینٹرکے بارے میں بتایاگیا۔ صوبائی وزیرنے محکمہ کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہاکہ محکمہ کی تمام ٹیم بہت محنت سے کام کررہی ہے۔ صوبائی وزیرلائیوسٹاک سردارحسنین بہادردریشک نے محکمہ کے ریسرچ سے متعلق مسائل کے بارے میں دریافت کیا اورکہاکہ مجھے خوشی ہوگی کہ اگرمحکمہ کے ماہرین مسائل کے بارے میں آگاہ کریںگے اوران کے حل کے لئے مؤثر تجاویز بھی دیںگے۔اس کے بعدصوبائی وزیربرائے لائیوسٹاک سردارحسنین بہادردریشک نے کولڈ چین سسٹم کادورہ کیاجہاں انہیں کولڈ چین سسٹم کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی گئی اورفیلڈ میں ویکسین سپلائی کرنے والے ٹرکوں کی مانیٹرنگ کے لیے وضع کردہ نظام سے بھی آگاہ کیاگیا۔ انہوںنے عالمی معیار کے مطابق تیارکردہ کولڈ سٹورز کابھی جائزہ لیااور نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ میں اس سسٹم کو مزید بہتربناناچاہتاہوںاس لئے مجھے دستیاب وسائل کے بارے میں مزید آگاہ کیاجائے اوریہ بھی بتایاجائے کہ کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے کونسے مزید اقدامات درکارہیں۔ انہوںنے مزیدکہاکہ جب تک ہم اپنی اصلاح خود نہیں کریں گے تو بہتری کی جانب گامزن نہیں ہوں گے۔ جب ہماری افرادی قوت تعمیری جذبے سے سرشارہوگی تووسائل کی کمی کبھی رکاوٹ نہیں بنے گی نیز تعمیری جذبے سے تمام مسائل پر بخوبی قابوپانے میں مدد ملے گی۔اس کے بعد میٹنگ کے شرکاء فٹ اینڈمائوتھ ریسرچ سنٹربرکی روڈ لاہور گئے جہاں انہیں منہ کھر بیماری اوراس کی ویکسینیشن سے متعلقہ امورکے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ادارے کے ایڈیشنل ڈائریکٹرنے بریف کرتے ہوئے کہاکہ منہ کھربیماری پرقابوپاکرہم میٹ ایکسپورٹ میں خاطرخواہ اضافہ کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر میٹنگ کے شرکاء کومخاطب کرتے ہوئے فیصل حیات خان جبوآنہ مشیرلائیوسٹاک برائے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ محکمہ کی ٹیم چارجڈ نظرآرہی ہے اورحکومت پنجاب محکمہ لائیوسٹاک کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے ہرلمحہ کوشاں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.