بھارتی شخص نشے کے لیے کوبرا سانپ کو اپنی زبان پر کٹواتا ہے
امین اکبر پیر 24 ستمبر 2018 23:53
کوبرا سانپ کے زہر میں دنیا کا سب سے طاقتور نیورو ٹاکسن ہوتا ہے۔ اس کے ایک بار کاٹے کا زہر 20 بالغ مردوں، حتی کہ ایک ہاتھی کا کام تمام کرنے کے لیے کافی ہوتا ہے۔ انہیں حقائق سے ظاہر ہوتا ہے کہ راجھستان، بھارت سے تعلق رکھنے والا نشے کے عادی شخص کا دعویٰ کتنا ناممکن ہے۔ اس شخص نے چندی گڑھ میں انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے محققین کو بتایا کہ وہ کئی مہینوں سے سانپوں سے اپنی زبان پر کٹوا رہا ہے، جس سے اسے وہ نشہ ہوتا ہے، جو عام منشیات سے نہیں ہوتا۔
(جاری ہے)
یہ 33 سالہ شخص، جس کا نام نہیں بتایا گیا، پچھلے 15 سالوں سے مختلف قسم کا نشہ کر رہا ہے۔ اس نے 18 سال کی عمر میں تمباکو نوشی کرنا اور الکوحل پینا شروع کیا تھا۔ اس کے بعد یہ بتدریج دوسری منشیات استعمال کرنے لگا۔ تاہم چند ماہ پہلے یہ شخص انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ میں آیا اوربتایا کہ زیادہ تیز نشے کے لیے اس نے سانپوں کا زہر استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس شخص کے دوست نے اسے بتایا تھاکہ سانپوں کا زہر الکوحل اور افیون سے سستا اور زیادہ پُر اثر ہوتا ہے۔ اس شخص نے پہلے پہل مقامی سپیرے کے ساتھ تجربات کیے۔ وہ سپیرا سانپوں سے اس کی زبان پر کٹواتا۔ اس شخص کو اچھی طرح تو یاد نہیں کہ وہ کس نسل کے سانپ تھے، لیکن اندازہ ہے کہ وہ کوبرا سانپ تھے۔ اس شخص نے بتایا کہ سانپ کے زبان پر کاٹنے سے اس کا جسم جھولتا ہے، نظر دھندلا جاتی ہے اور وہ ایک گھنٹے کے لیے بے ہوش ہو جاتا ہے۔ ہوش میں آنے کے بعد وہ تین چار ہفتے تک وہ نشے کی حالت میں ہوتا ہے۔ کچھ عرصے تک وہ افیون اور الکوحل کو ہاتھ بھی نہیں لگاتا۔ تین ہفتے بعد اس کی بے چینی بڑھ جاتی ہے تو وہ ایک بار پھر سانپ سے کٹواتا ہے۔ اس نے بتایا کہ سانپ سے کٹوانے کے ایک یا دو ہفتے بعد وہ الکوحل استعمال کرتا ہے۔اس شخص کا کہنا ہے کہ اس کی کمیونٹی میں یہ عام بات ہے۔ سپیرے اپنے سانپ سے صرف انہیں کٹواتے ہیں، جنہیں وہ اچھی طرح جاتے ہیں اور ابھی تک سانپ کے کاٹے سے کسی کی جان بھی ہیں گئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نشے کے لیے سانپوں سے کٹوانے کا ایک کیس 2013 میں بھی سامنے آیا تھا۔
سائنسی تحقیق کے مطابق کوبرا کے زہر کے اثرات مورفین کی طرح ہوتے ہیںَ۔ لیکن اس سے انسان کو نشے کی لت نہیں لگتی بلکہ اس کے مرنے کا خطرہ ہوتا ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
-
سعودی صحرا میں پہلی بار لگژری ٹرین چلانے کی تیاری
-
پاکستانی نژاد ڈاکٹر ایپل واچ کی مدد سے دورانِ پرواز خاتون کی جان بچانے میں کامیاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.