چنیوٹ میں دریائے چناب کے مقام پرپانی کی سطح میںمسلسل اضافہ، رہائشی آبادیوں کو وارننگ جاری

منگل 25 ستمبر 2018 00:00

چنیوٹ۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) چنیوٹ میں دریائے چناب کے مقام پرپانی کی سطح میںمسلسل اضافہ، ملحقہ رہائشی آبادیوں کو وارننگ جاری کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر چنیوٹ میں بھی فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں جبکہ دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اس وقت دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب ہے، ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ڈی سی آفس میں فلڈ کنٹرول روم ایمر جنسی قائم کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :