اجے دیوگن نے غلطی سے کاجول کا موبائل نمبر ٹوئٹ کردیا

کاجول اس وقت ملک میں موجود نہیں اٴْن کے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیا جائے، اجے دیوگن کی ٹوئٹ کاجول فلم ’ہیلی کاپٹر ایلا ‘ کی تشہیر کی وجہ سے بیرون ملک مصروف ہیں جو12 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

منگل 25 ستمبر 2018 11:50

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن نے اپنی اہلیہ و اداکارہ کاجول کا واٹس ایپ نمبر غلطی سے ٹوئٹ کردیا۔بالی ووڈ کے نامور اداکار اجے دیوگن نے اپنی اہلیہ و اداکارہ کاجول کا واٹس ایپ نمبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر غلطی سے جاری کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ کاجول اس وقت ملک میں موجود نہیں ہیں اس لیے اٴْن کے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کیا جائے۔

اجے دیوگن کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ سے ایسا تاثر مل رہا ہے کہ جیسے کسی اور کو دیئے جانے والا جواب اٴْن سے غلطی کے سبب ٹوئٹر پر پوسٹ ہوگیا ہو لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ اٴْن کی یہ ٹوئٹ ابھی بھی واپس نہیں لی گئی جو کہ اب بھی موجود ہے۔واضح رہے کہ کاجول ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’ہیلی کاپٹر ایلا ‘ کی تشہیر کی وجہ سے بیرون ملک مصروف ہیں جوکہ 12 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :