اقوام متحدہ حوثی باغیوں کی طرف سے امدادی سامان کی لوٹ مار کی رپورٹ نشر کرے،یمنی وزیرخارجہ کا مطالبہ

منگل 25 ستمبر 2018 11:50

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) یمن کے وزیر خارجہ خالد الیمانی نے کہا ہے کہ یمن میں بلیک میلنگ کی غرض سے انسانی معاملہ دبایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے امدادی سامان کی لوٹ مار کی رپورٹ نشر کرے۔الیمانی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور کویت نے یمن کے عوام کی نصف ضروریات پوری کیں مگر ان کی طرف سے فراہم کردہ امدادکا ایک بڑا حصہ حوثیوں مافیا کے ہتھے چڑھ گیا۔