مقبوضہ کشمیر: تجرسوپورمیںمحاصرے اورتلاشی کی کارروائی، تعلیمی ادارے بنداور انٹرنیٹ سروس معطل

منگل 25 ستمبر 2018 11:50

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں قابض حکام نے ضلع بارہمولہ میں سوپور کے علاقے نوپورہ تجر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کرنے کے بعد علاقے میں تمام تعلیمی ادارے بند اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایس ایس پی سوپور جاوید اقبال نے صحافیوں کو بتایا کہ بھارتی فوج کی22راشڑیہ رائفلز، سینٹرل ریزروپولیس فورس اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے رات دیر گئے تجر کے علاقے نوپورہ کا محاصرہ کیااور گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔

انہوں نے کہاکہ علاقے میں آپریشن ابھی جاری ہے۔ قابض حکام نے سوپور قصبے اور اس سے ملحقہ علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل اور تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔