قومی فٹ سال چیمپیئن شپ آئندہ ماہ لاہور میں کھیلی جائے گی

منگل 25 ستمبر 2018 12:39

قومی فٹ سال چیمپیئن شپ آئندہ ماہ لاہور میں کھیلی جائے گی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی فٹ سال چیمپیئن شپ 12 اکتوبر سے لاہور میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عدنان ملک نے بتایاکہ چیمپیئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چیمپیئن شپ میں شرکت ملک بھر سے 14 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا، گلگت بلتستان، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، سی ڈی اے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے مینجرز کا اجلاس 11 اکتوبر کو ہوگا جس میں چیمپیئن شپ کے قوانین اور ڈراز کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نی کہا کہ چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے 15 اکتوبر کو جبکہ فائنل 16 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، چیمپیئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔