فرانسیسی جنگی طیاروں کی خریداری: معاہدے پر قائم رہیں گے، بھارتی وزارت خزانہ کا اعلان

منگل 25 ستمبر 2018 12:41

فرانسیسی جنگی طیاروں کی خریداری: معاہدے پر قائم رہیں گے، بھارتی وزارت ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ نئی دہلی حکومت فرانس کے ساتھ جنگی طیاروں کی خریداری کے دوطرفہ معاہدے پر قائم رہے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق اس معاہدے کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کو ایک اسکینڈل کا سامنا ہے اور اس پر کئی حلقوں کی طرف سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ اسی دوران اپوزیشن کانگریس پارٹی نے یہ مطالبہ بھی کر دیا کہ اس معاہدے میں بے ضابطگیوں کی باقاعدہ چھان بین کرائی جائے۔ رافیل طرز کے چھتیس فرانسیسی جنگی طیارے خریدنے کا قریب نو بلین ڈالر مالیت کا معاہدہ دو ہزار سولہ میں طے پایا تھا۔