زرعی ماہرین کی کاشتکاروں کو چنے کی کاشت شروع کرنے کی ہدایت

منگل 25 ستمبر 2018 13:33

قصور۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) زرعی ماہرین نے چنے کی کاشت 25ستمبر سے شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ کاشتکار پنجاب کے شمالی اضلاع اٹک‘چکوال میں چنے کی کاشت 25 ستمبر سے شرو ع کرکی15اکتوبر تک گجرات‘جہلم‘ روالپنڈی‘ نارووال میں 15اکتوبر سے شروع کرکی10نومبر تک ‘ تھل کے علاقہ جات بشمول بھکر‘ جھنگ‘خوشاب‘میانوالی‘ لیہ میں چنے کی کاشت یکم اکتوبر سے شروع کرکے 30اکتوبر تک اورفیصل آباد‘ ساہیوال‘ملتان‘ بہاولپور‘ بہاولنگر اور وسطی پنجاب کے دیگر اضلاع میں چنے کی کاشت15اکتوبر سے شروع کرکے 15نومبر تک مکمل کرلیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زیادہ زرخیز زمین اورستمبرکاشتہ کماد میں چنے کی کاشت20اکتوبر سے شر وع کرکے 10نومبر تک جاری رکھی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار چنے کی کاشت کیلئے ریتلی میرااور اوسط درجے کی زرخیز زمین کا انتخاب کریں۔

متعلقہ عنوان :