احتساب عدالت میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد عمران علی یوسف کی جائیداد ضبط کرنے سے قبل صفائی پیش کرنے کا آخری موقعہ دے دیا

منگل 25 ستمبر 2018 16:52

احتساب عدالت میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد عمران علی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) احتساب عدالت میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد عمران علی یوسف کی جائیداد ضبط کرنے سے قبل صفائی پیش کرنے کا آخری موقعہ دے دیا۔ احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے نیب کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران علی یوسف پر پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کے سی ایف او نوید اکرام سے 13کڑور رشوت لینے کا الزام ہے، تحقیقات کیلئے طلب کیا گیا عمران علی یوسف طلب کئے جانے کے باجود پیش نہیں ہوئے۔

شہباز شریف کے داماد عمران علی یوسف کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تاہم ملزم بیرون ملک فرا ہو چکا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت شہباز شریف کے داماد کو اشتہاری قرار دینے اور جائیدادیں ضبط کرنے کاحکم دے۔