چینی وزارت خارجہ نے چینی سفیر اور وزیر مذہبی امور کی ملاقات بارے مغربی میڈیا کی رپورٹس مسترد کردیں

حکومت پاکستان کی جانب سے مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے اقدامات قابل تحسین ہیں ،ْترجمان چینی وزارت خارجہ

منگل 25 ستمبر 2018 21:09

چینی وزارت خارجہ نے چینی سفیر اور وزیر مذہبی امور کی ملاقات بارے مغربی ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) چین کی وزارت خارجہ نے پاکستان میں چینی سفیر یائوجنگ اور وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کی ملاقات کے بارے میں مغربی میڈیا کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹس مسترد کردیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے اقدامات قابل تحسین ہیں ۔

دونوں ممالک کے مذہبی معاملات پر خیالات مشترک ہیں ۔ چینی سفیر یائوجنگ اور پاکستان کے وزیر مذہبی امور نو الحق قادری کے مابین ملاقات کے حوالے سے پاکستانی سرکاری خبررساں ادارے کی خبر درست معلومات پر مبنی تھی تاہم بعض مغربی میڈیا کی جانب سے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ۔ چینی حکومت ایسی رپورٹس کی سختی سے مخالفت کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

چینی حکومت کی جانب سے مغربی صوبہ سنکیانگ میں مؤثر پالیسیوں اور اقدامات کو نافذالعمل کیا گیا ہے جن کی معاونت سے تعمیر وترقی ،اتحاد اور لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر کرنے کا سلسلہ جاری رہتا ہے ۔

یہ پالیسیاں سنکیانگ میں معاشی استحکام اور طویل المیعاد استحکام کی ضامن ہیں ۔ مجموعی طور پر سنکیانگ کی معاشرتی صورتحال مستحکم ہے اور معاشی صورتحال استحکام کی جانب گامزن ہے جبکہ صوبے میں آباد تمام نسلی گروہ ہم آہنگی سے زندگی گزارتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :