سکریبل ڈکشنری میں 300 نئے الفاظ کا اضافہ
امین اکبر منگل 25 ستمبر 2018 23:27
سکریبل ڈکشنری میں 300 نئے الفاظ کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ سکریبل میں اب OK اور ew بھی قابل قبول ہونگے ۔ ڈکشنری میں جو دوسرے غیر معمولی الفاظ شامل کیے گئے ہیں، ان میں Qapik بھی شامل ہے۔ یہ آذربائیجان کی کرنسی کا یونٹ ہے، جسے اب سکریبل میں استعمال کرنے کی اجازت ہے۔یعنی آپ q (جو 10 پوائنٹ کا حرف ہے ) کو بغیر u کے استعمال کر سکتے ہیں۔
میریام ویبسٹر کے ایک ایڈیٹر اور لغت نویس پیٹر سوکولووسکی کا کہنا ہے کہ لوگ کافی مدت سے سکریبل میں OK شامل کرنے کا انتظار کر رہے تھے۔
(جاری ہے)
یو ایس آفیشل سکریبل ڈکشنری میں جو نئے الفاظ شامل کیے گئے ہیں، ان میں Twerk، sho ، listicle، aquafaba، beatdown، zomboid، yowza، sheeple، wayback، bokeh، botnet، emoji، facepalm، frowny، hivemind، puggle اور nubber شامل ہیں۔
امریکی کمپنی میریام ویبسٹر نے پہلی بار 1976 میں آفیشل سکریبل ڈکشنری جاری کی تھی، اس ڈکشنری میں اب 300 نئے الفاظ شامل کیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ ڈکشنری میں کی گئی ان تبدیلیوں سے فی الحال برطانوی کھلاڑی فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔
ایسوسی ایشن آف برٹش سکریبل پلیئرز کی ترجمان نتالی زولٹی نے بی بی سی کو بتایا کہ برطانوی ڈکشنری، کولنز آفیشل سکریبل ورڈز کو اگلے سال اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.