افغان صوبہ قندھار میں انتخابی امیدوار کو نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر ہلاک کردیا

بدھ 26 ستمبر 2018 19:07

قندھار ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں انتخابی امیدوار کو نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

چینی خبررساں ادارہ نے بدھ کو صوبائی حکومت کے ترجمان عزیز احمد عزیزی کے حوالہ سے بتایا کہ قندھار شہر کی حدود میں جس انتخابی امیدوار کو گو لی مار کر ہلاک کیا گیا وہ پارلیمنٹ کے ایوان زیریں یا ولیسی جرگہ کے انتخابات میں حصہ لینے کے رجسٹرڈ امیدوار محمد ناصر مبارزہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے جبکہ اس واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ واقعہ کی ابھی تک کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔