سعودی شہری فیصل بن معمر اقوام متحدہ کی مذاہب کی مشاورتی کونسل کے سربراہ منتخب

جمعرات 27 ستمبر 2018 10:40

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2018ء) اقوام متحدہ نے مذاہب کی مشاورتی کونسل کا سربراہ سعودی شہری فیصل بن عبدالرحمن بن معمر کو منتخب کرلیا۔سعودی اخبار کے مطابق وہ فن لینڈ کی ادارہ امداد کونسل کی چیئرپرسن کے ساتھ مذاہب کی مشاورتی کونسل کے سربراہ ہوںگے۔

(جاری ہے)

بن معمر کو 50عالمی ادارو ںنے نامزد کیا تھا۔ وہ مکالمہ بین المذاہب کے کنگ عبداللہ عالمی مرکز کے سیکرٹری جنرل ہیں۔ بن معمر نے مشاورتی کونسل سربراہ منتخب کئے جانے پر اقوام متحدہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا انتخاب بنیادی طور پر مکالمہ بین المذاہب کی عالمی تنظیم کی کارکردگی کا اعتراف ہے۔