وزیراعظم عمران خان کا قومی ٹیم کے ناقص کاکردگی پر برہمی کا اظہار
چیئر مین پی سی بی سے مکمل رپورٹ طلب کرلی
ذیشان مہتاب جمعرات 27 ستمبر 2018 13:59
(جاری ہے)
یادرہے کہ بنگلادیش نے پاکستان کو سپرفور مرحلے میں 37 رنز سے شکست دے کرایشیا کپ کے فائنل کا ٹکٹ کٹا لیا۔
فائنل میں رسائی کے لیے پاکستان کا مقابلہ بنگلادیش سے ہوا جس میں قومی بلے بازوں نے ناقص کارکردگی کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے 240 رنز کے ہدف کو خود کے لیے پہاڑ بنالیا ، نسبتاً کمزور بالنگ اٹیک کے سامنے بھی پاکستانی ٹاپ آرڈر مکمل ناکام ہوگیا اور صرف 18 رنز پر گرین شرٹس کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ،کپتان سرفراز احمد 10، فخر زمان اور بابراعظم 1،1رن بناکر چلتے بنے۔امام الحق اور شعیب ملک نے محتاط انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا اور 67 رنز کی شراکت داری قائم کرکے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی تاہم شعیب ملک زیادہ دیر مزاحمت نہ کرسکے اور 30 رنز پر کیچ آﺅٹ ہوگئے، کچھ دیر بعد شاداب خان بھی پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 4 رنز بنائے۔اوپنر امام الحق ایک اینڈ پر جمے رہے اور انہوں نے آصف علی کے ساتھ مل کر 74 رنز جوڑے، جو ڈوبتی کشتی کو منجھدار سے نکالنے کے لیے بے سود ثابت ہوئے، آصف علی 31 رنز پر پویلین لوٹے تو کچھ دیر بعد امید کی آخری کرن امام الحق بھی آﺅٹ ہوگئے،انہوں نے 83 رنز کی باری کھیلی۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان مقررہ اووز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز ہی بنا سکا۔بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ مہدی حسن نے 2،روبیل حسین محموداللہ اور سومیا سرکار نے1،1وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں بنگلادیش کے کپتان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستانی بالرز نے حریف ٹیم کے ابتدائی تین بلے بازوں کو صرف 12 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی، آﺅٹ ہونے والے بیٹسمین لیتن داس 6، سومیا سرکار صفر اور مومن الحق 5 رنز بناسکے۔3 وکٹیں جلد گرنے کے بعد تجربہ کار مشفق الرحیم اور محمد متھون نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 144 رنز کی شراکت داری کرکے ٹیم کو بحران سے نکالا تاہم محمد متھون 60 رنز پر حسن علی کا شکار بن گئے، امرالقیس 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جب کہ مشفق الرحیم ایک رن کے فرق سے سنچری مکمل نہ کرسکے اور 99 رنز پر کیچ آﺅٹ ہوگئے۔مہدی حسن مراز 12،محمود اللہ 25 ، روبیل حسین ایک جب کہ مشرفی مرتضیٰ 13 رنز بناسکے، یوں بنگلادیش کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 239 رنزبناکر آﺅٹ ہوگئی۔ایونٹ کا پہلا میچ کھیلنے والے جنید خان نے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے 2،2 شکار کیے،سپنر شاداب خا ن کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.