ْمچھلی تندرستی اورصحت میں اضافہ کرتی ہے‘لوبلڈپریشر والوں کیلئے مچھلی نہایت مفیدہے‘ماہر طب

جمعہ 28 ستمبر 2018 11:39

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2018ء)مچھلی جلد ہضم ہو کر تندرستی اورصحت میں اضافہ کرتی ہے‘لوبلڈپریشر والوں کیلئے مچھلی نہایت مفیدہے‘ رنگت کو نکھارتی اور سرخ بناتی ہے ۔

(جاری ہے)

فاضل طب الجراحت ‘قصورکے معروف حکیم میاں لیاقت احمدعلی نے مچھلی کے فوائدکے متعلق بتایاکہ شوگرکے مریضوں کیلئے بہتر اور توانائی بخش غذاہے‘ وٹامن ای سے بھرپور ہڈیوں کو طاقتور بناتی ہے‘ دماغی کمزوری اورجسمانی کمزوری کو ختم کرتی ہے ‘اعضائے رئیسہ کو طاقت دیکر قوت مدافعت میں اضافہ کرتی ہے‘موسم سرما میں مچھلی کا استعمال ضروری سمجھاجاتاہے ‘قدرتی توانائی کیلئے انمول تحفہ ہے‘کولیسٹرول فری ہے ۔

لہذاہمیں چاہئیے کہ ہم اپنی روزمرہ کی خوراک میں مچھلی کو بھی شامل کریں ہفتہ میں کم ازکم ڈیڑھ پائویا آدھاکلومچھلی ضرورکھانی چاہئیے تاکہ انسانی جسم تواناوتندرست رہیں۔