قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں افواج پاکستان ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، عارف علوی

صدر مملکت کی مری میں شہید کیپٹن جنید کی رہائشگاہ آمد،شہید کے اہلخانہ سے ملاقات، قبر پر حاضری، پھول چڑھائے

جمعہ 28 ستمبر 2018 22:59

قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں افواج پاکستان ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو مری میں شہید کیپٹن جنید کی رہائشگاہ پر شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ صدر مملکت نے اس موقع پر شہید کی بلندی درجات کیلئے دعا کی اور شہید کی قبر پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔یاد رہے کہ کیپٹن جنید نے ہفتہ کو شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کیا تھا۔