ہری مرچ انسانی کو جسم مختلف بیماروں سے بچاتی ہے ، طبی ماہرین

ہفتہ 29 ستمبر 2018 12:19

قصور۔29 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2018ء) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ ہری مرچوں میں پائے جانیوالے قدرتی اجزاء آنکھوں کے تحفظ ‘انسانی جسم کے مدافعتی نظام‘ کھانسی اور پھیپھڑوں کے سرطان سے تحفظ فراہم کرتے ہیں جبکہ ہری مرچ بڑھتی عمرکے اثرات کو بھی زائل کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہری مرچ میں پائے جانے والے وٹامن سی‘ اے‘ بی 6‘آئرن‘ کاپر‘ پوٹاشیم سمیت پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ پائے جاتے ہیں۔