دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے‘نعما ن احمد لنگڑیال

پیر 1 اکتوبر 2018 17:58

دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے‘نعما ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائی- انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر امسال محکمہ زراعت کی ٹیمیں دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے والے واقعات کی مانیٹرنگ اور رپورٹنگ کر رہی ہیں اور کسی بھی ایسے واقعہ میں ملوث متعلقہ کاشتکار کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزیر زراعت پنجاب نے کاشتکاروں سے اپیل کی ہے کہ اس ضمن میں عوام الناس کی فلاح کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ زراعت سے تعاون کریں اور دھان کے مڈھوں کو محکمہ زراعت کے مقامی عملے سے مشورہ سے زمین میں ملا دیں تاکہ فضائی آلودگی سے بچا جائے اور زمین کی زرخیزی میں بھی اضافہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :