وزیر اعظم سے علماء کے وفد کی ملاقات ،ْ مدارس کے کردار و خدمات ،ْ متعلقہ امور پر تبادلہ خیال
شعبہ تعلیم میں اصلاحات کا بنیادی مقصد تفریق کاخاتمہ اور مدرسے کے بچے کو اوپر لانا ہے ،ْ وزیر اعظم ،ْ مدرسوں کی خدمات کو نظر انداز کرنا اور ان کو دہشت گردی سے منسوب کرنا ناانصافی ہے ،ْمدارس کو درپیش تمام مسائل باہمی مشاورت سے حل کریں گے ،ْعمران خان علماء کرام حکومت کے تمام مثبت اقدامات کی بھرپور حمایت کریں گے ،ْعلماء کے وفد کی وزیر اعظم کو یقین دہانی
بدھ 3 اکتوبر 2018 20:21
(جاری ہے)
ملاقات میں حکومت کی جانب سے شعبہ تعلیم (نظام و نصاب تعلیم) کی بہتری کے لئے کی جانے والی اصلاحات اور اس سلسلے میں مدارس کے کردار و خدمات اوران سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ علماء کرام کے وفد نے وزیرِ اعظم عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکبا د دی ۔
وفد نے کہا کہ خلوصِ دل سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے مشن میں سرخروکرے اور قوم کی توقعات پر پورا اترنے میں کامیاب فرمائے۔وفد نے وزیر اعظم کو یقین دہانی کرائی کہ علماء کرام حکومت کے تمام مثبت اقدامات کی بھرپور حمایت کریں گے۔ وزیر اعظم کی جانب سے حکومتی اقدامات کی حمایت پر علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا گیا وزیر اعظم نے کہا کہ نظامِ تعلیم اور نصاب تعلیم کی بہتری پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں تین مختلف نظام تعلیم کی موجودگی قوم کی تقسیم اور مختلف کلچرز کو پروان چڑھانے کا باعث رہی ہے ،ْایک قوم کی تعمیر کیلئے ضروری ہے کہ بنیادی نظام تعلیم اور نصاب تعلیم میں یکسانیت ہو۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مدرسے کے بچوں کا بھی پورا حق ہے کہ وہ زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کے مطابق آگے بڑھ سکیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ شعبہ تعلیم میں اصلاحات کا بنیادی مقصد تفریق کاخاتمہ اور مدرسے کے بچے کو اوپر لانا ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ مدرسوں کی خدمات کو نظر انداز کرنا اور ان کو دہشت گردی سے منسوب کرنا ناانصافی ہے ،ْمدارس کو درپیش تمام مسائل باہمی مشاورت سے حل کریں گےمزید اہم خبریں
-
وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ کیخلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج
-
یہ جلسہ پی ٹی آئی نے بغیر خان کے کیا اور تمام تر پابندیوں اور مشکلات کے باوجود کیا
-
2018 میں 6 فیصد گروتھ تھی، لیکن پنکی، گوگی اور کپتان لوٹ کر کھا گئے
-
پاکستان سے جس نے وفا کی اللہ نے اسے عزت دی ،بیوفائی کرنیوالا رسواہوا،میر سرفراز بگٹی
-
وزیراعلیٰ اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کا سائنس کالج کوئٹہ کا دورہ ،متبادل بلڈنگ میں کلاسز شروع کرنے کی ہدایت
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور میں پولیس موبائل پر فائرنگ کی مذمت، شہید سب انسپکٹر شکیل احمد کو خراج عقیدت
-
چیئرمین پی ٹی اے نے وی پی اینز کو رجسٹرڈ کرنے اور غیررجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ اور ان کے سٹاف کا فون بند جا رہا ہے
-
باپ فیض حمید کے اندر جانے کے بعد پی ٹی آئی والے لاوارث ہوگئے ہیں
-
آرامکو نے پاکستان میں کوئی سائٹ قائم نہیں کی، سی ای او گو ذیشان طیب
-
فیض حمید ارشد شریف قتل میں ان ڈائریکٹ نہیں بلکہ براہ راست ملوث ہے
-
این اے 171 ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتیں اور امیدوار 10 ستمبر کی شب 12 بجے کے بعد کوئی سیاسی سرگرمی نہیں کریں گے، الیکشن کمیشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.