سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کیلئے کھلاڑیوں نے بغاوت کر دی ،سکندر بخت کا انکشاف
سینئر کھلاڑی اپنے کیریئر کے اختتام کے قریب کپتان بننے کی کوشش کر رہا ہے
ذیشان مہتاب جمعرات 4 اکتوبر 2018 17:01
(جاری ہے)
یہ سرگوشیاں مجھے پاکستان کے روایتی حریف کے کیمپ سے سنا ئی دے رہی تھیں۔
اس پر میں نے کہا کہ کیا سرفراز بھی اس سازش کا حصہ ہے؟ کیونکہ اگر سرفراز پرفارم کر رہا ہوتا تو کیا اس موضوع پر بات ہوتی؟ میرا ایک سوال یہ ہے کہ کیا سرفراز کو اس سازش کا علم ہو گیا تھا اور کیا اسی شدید ذہنی دباو¿ میں آکر اس کے بلے اور گیند کا ملاپ ہی نہیں ہو کر دیا؟یہ تو ایک سازش کی گونج تھی جو وہاں سنائی دی۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ ٹیم بہت زیادہ پر اعتماد تھی اور اس پر اعتمادی کا اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ٹیم کی سلیکشن بہت ناقص تھی۔اکثر ٹیم کی ہار کے بعد سلیکشن پر سوال اٹھتا ہے۔ کہتے ہیں کہ کرکٹ صرف اور صرف صورتحال کا کھیل ہے یعنی گراو¿نڈ کی صورتحال، موسم اور پچ بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر آپ انگلینڈ میں جیتنے کے بعد وہی ٹیم یا کمبی نیشن امارات میں نہیں استعمال کر سکتے۔ اگر انگلینڈ میں تیز باو¿لر اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں تو وہ امارات کی مردہ وکٹوں پر اگلی سیریز میں کارکردگی نہیں دکھا سکتے۔ ہم ان ہی فاسٹ باو¿لرز پر اعتماد کر کے امارات چلے گئے۔ جبکہ بھارت، بنگلادیش، سری لنکا اور یہاں تک کہ افغانستان تین تین سپیشلسٹ سپنرز کے ساتھ میدان میں اترے۔مجھے نہیں معلوم کہ سازش کی باز گشت میں کتنی صداقت ہے لیکن آسٹریلیا کے خلاف سیریز ہم پر واضح کر دے گی کہ آیا کپتان سرفراز کے خلاف کوئی سازش واقعی ہو رہی ہے یا یہ افواہیں صرف افواہیں ہی ثابت ہوں گی۔ سکند ر بخت کا مزید کہنا تھا کہ ہر وقت ٹیم کےساتھ ڈریسنگ روم میں رہنے والے ایک شخص نے بتایا کہ بیشتر نوجوان کھلاڑیوں کے ذہنوں میں صرف ایک بات ہے اور وہ اسی پر ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے ہیں کہ کس کھلاڑی کو لیگ میں سب سے مہنگا کانٹریکٹ ملا ہے یا ملے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.