ماں کادود ھ بچے کیلئے اکسیر و بیماریوں کیخلاف قوت مدافعت پیدا کرتاہے، ڈاکٹر کوثر رئیس

جمعہ 5 اکتوبر 2018 17:04

ماں کادود ھ بچے کیلئے اکسیر و بیماریوں کیخلاف قوت مدافعت پیدا کرتاہے، ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2018ء) پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین فاروق کالونی پروفیسر ڈاکٹر کوثر رئیس نے کہاہے کہ ماں کا دود ھ بچے کیلئے اکسیر ہے اور بیماریوںکیخلاف قوت مدافعت پیدا کرتاہے ، اللہ تعالیٰ نے ماں کو اپنے بچے کو پورے دو سال دودھ پلانے کا حکم دیا ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے کالج کے کانفرنس ہال میں ماں او ربچہ کی صحت کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر فیکلٹی ممبر ز ، اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعدا د بھی موجود تھی، انکا مزید کہنا تھا کہ ماں کے دودھ میں قدرتی طو ر پر متوازن غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو بچے کو بیماریوں کیخلاف موثر دفاع فراہم کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :