Live Updates

سالارزئی پل بننے سے فیز فوراور فیز تھری کے عوام کو بی آر ٹی سٹیشن پہنچنے میں آسانی ہوگی، عمران سلا رزئی

جمعہ 5 اکتوبر 2018 18:25

پشاور۔05 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور نائب ناظم حیات آباد عمران خان سالارزی نے کہا ہے کہ85 لاکھ کی لاگت سے بننے والا سالارزئی پل سے فیز فوراور فیز تھری کے عوام کو بی آر ٹی سٹیشن پہنچنے میں آسانی ہوگی باالخصوص طلبہ طالبات کو سکولز آنے جانے میں کافی سہولت ہوگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعہ کو سالارزئی پل پر کام کے افتتاح کے موقع پر لوگوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس پل کے تعمیر کے سلسلے میں پشاورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران کے بے حد مشکور ہے جنھوں نے ہمیں اس پل کی تعمیر میں ہر ممکن مدد فراھم کی‘ انہوں نے کہا کہ بہت جلد آفریدی مارکیٹ پل کا بھی افتتاح کرونگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات