وفاقی حکومت کی سادگی مہم بلوچستان بھی پہنچ گئی، گورنر ہائوس میں منعقدہ تقریب میں چائے یا عشائیہ نہیں دیا گیا

ہفتہ 6 اکتوبر 2018 22:27

وفاقی حکومت کی سادگی مہم بلوچستان بھی پہنچ گئی، گورنر ہائوس میں منعقدہ ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2018ء) وفاقی حکومت کی سادگی مہم بلوچستان بھی پہنچ گئی گورنر ہائوس میں منعقدہ تقریب میں چائے یا عشائیہ نہیں دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شب گورنر ہائوس کوئٹہ میں ارکان اسمبلی ، سینیٹرز، سول سوسائٹی ، قبائلی و سیاسی عمائدین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں کسی قسم کی ضیافت اور پرتکلف کھانے پیش نہیں کیے گئے، تقریب کے اختتام پر شرکاء پر امید تھے کہ چائے یا عشائیے کا اہتمام کیا گیا ہوگا لیکن ایسا کچھ نہیں تھا شرکاء کو خالی پیٹ ہی گھر جانا پڑا ۔