شوبز نیوز*

ملالہ یوسف زئی بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی مداح ، ملاقات کیلئے ٹوئٹر پر پیغامات کا تبادلہ

پیر 8 اکتوبر 2018 16:50

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2018ء) نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی، بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی مداح ہیں، آکسفورڈ یونیورسٹی میں ملاقات دونوں کے درمیان ٹوئٹر پر پیغامات کا تبادلہ ہوا۔

(جاری ہے)

نومبر 2016 میں ملالہ کے کالج کے پرنسپل ایلان رس برجر نے شاہ رخ خان کو طلبہ سے خطاب کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ طلبہ انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔گزشتہ روز ملالہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاہ رخ کو مخاطب کرتے ہوئے یاد دہانی کروائی کہ وہ بھی ان کی منتظر ہیں۔ جس پر جواب دیتے ہوئے شاہ رخ کا کہنا تھا کہ طلبہ سے خطاب اور ملالہ سے ملاقات ان کے لیے اعزاز ہوگا۔بالی وڈ کنگ نے مزید لکھا کہ وہ اپنی ٹیم کو یہ ملاقات جلد از جلد شیڈول کرنے کے لیے کہیں گے۔