کھیل سے طلباء کی بہتر ذہنی و جسمانی نشونماء یقینی ہوجاتی ہے ‘ محمد ابزا ر

منگل 9 اکتوبر 2018 13:05

کھیل سے طلباء کی بہتر ذہنی و جسمانی نشونماء یقینی ہوجاتی ہے ‘ محمد ..
مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2018ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر مردان محمد ابزار نے کہا ہے کہ تعلیم کے ساتھ کھیل کود سے طلباء کی بہتر ذہنی و جسمانی نشونماء یقینی ہوجاتی ہے ،کھیل کا مقصد طلباء میں برداشت ،صبر و تحمل ،مقابلہ کرنے کا جذبہ اور بیداری پیداکرنا اور ان کی صحت کی بہترین نشوو نماء کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول نمبر 1مردان میں سالانہ سپورٹس مقابلوں کے انعقاد کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا تقریب سے کوارڈنیشن کونسل کے چیئر مین حافظ زبیر احمد،سراج محمد،سکول کے پرنسپل فرمان اللہ،اے ڈی او سپورٹس حاجی نور حمان، فدا محمد خان،محمد طارق،حاجی نورزادہ،عنایت علی، و دیگر نے بھی خطاب کی اس موقع پر متفقہ طور سال2018,19 کیلئے حاجی نو ر زادہ کو سالانہ مقابلوں کے سیکر ٹر ی جبکہ سعید باچہ فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے، ڈپٹی ڈی ای او نے سابقہ ٹورنامنٹ سیکرٹری محمد طارق اور فنانس سیکرٹری اعجاز باچہ کی کارکردگی سراہتے ہوئے ان زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کی انہوں نے کہا کہ ضلع مردان تمام کے سرکاری اورپرائیویٹ ہا ئی اینڈ ہائیر سکینڈری سکولوں کے طلباء کے مابین کھیلوں کے سالانہ مقابلے منعقد کئے جاتے ہیں جس میں طلباء اور اساتذہ دلچسپی سے حصہ لیتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ اساتذہ بچوں کے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کھود کیلئے بھی خوب تیاری کریں اور ایک دوسرے کے مابین دوستانہ ماحول میں مقابلے کریں انہوں نے کہاکہ کھیل ہی سے مختلف سکولوں کے طلباء میں تعلق،دوستی اور برادرانہ برتاؤ کا حوصلہ بڑھ جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :