قرآن و سنت کے پیغام کو عام کرنے کیلئے ہر سطح پر علماء و مشائخ اور مسلم امہ کو جدوجہد کرنی ہو گی ‘مفتی اعظم سعودی عرب
پاکستان اور سعودی عرب کے علماء عوام اور قیادت کے درمیان مضبوط رشتہ ہے ، سعودی عرب پاکستان میں امن و سلامتی اور استحکام چاہتا ہے پاکستانی عوام اور فوج کی انتہاء پسندی ، دہشت گردی کے خلاف قربانیاں قابل قدر اور قابل ستائش ہیں‘الشیخ عبد العزیز بن عبد اللہ آل شیخ
منگل 9 اکتوبر 2018 15:52
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر انتہاء پسندی اور دہشت گردی کا سبق دینے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ، پاکستانی قوم اور فوج نے انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف قابل قدر اور ستائش جدوجہد کی ہے ، سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات ہر سطح پر مضبوط سے مضبوط تر ہیں اور پاکستان اور سعودی عرب کے مضبو ط رشتوں کو کوئی کمزور نہیں کر سکتا، انہوں نے کہا کہ اسلام کے پیغام حق کو عام کرنے کیلئے علماء ومشائخ کو کسی بھی قسم کے پراپوگنڈہ کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے ۔
پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کے علماء ومشائخ انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف علماء امت کی رہنمائی میں جدوجہد کر رہے ہیں اور مفتی اعظم سعودی عرب نے ہمیشہ امت مسلمہ کی درست سمت رہنمائی کی ہے ، پاکستانی قوم ، حکومت ، مذہبی و سیاسی جماعتیں سعودی عرب کے استحکام اور سلامتی کو پاکستان کا استحکام اور سلامتی سمجھتے ہیں ، سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کا ایمان اور عقیدے کا رشتہ ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت کمزور نہیں کر سکتی ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نئی حکومت کے سربراہ عمران خان نے پہلا غیر ملکی دورہ سعودی عرب کیا اور جس طرح سعودی عرب میں ان کا استقبال اور اکرام کیا گیا وہ قابل قدر اور پاک سعودی عرب تعلقات کی مضبوطی کی دلیل ہے ، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو امت مسلمہ ناکام بنائے گی ، ملاقات کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی ، استحکام اور مضبوطی کیلئے دعا کی گئی ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.