افغان حکومت اور طالبان مذاکرات کیلئے ٹیم تشکیل دیں، زلمے خلیل زاد

جنگ مشکل لیکن امن بھی آسان نہیں ، طالبان اور افغان حکومت امن مذاکرات کیلئے ایک بااختیار ٹیم بنائیں،نمائند ہ خصوصی برائے افغان عمل

منگل 9 اکتوبر 2018 18:01

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان عمل زلمے خلیل زاد نے افغانستان کی حکومت اور طالبان کو مذاکرات کے لیے ٹیم تشکیل دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ مشکل ہے لیکن امن بھی آسان نہیں ہے، طالبان اور افغان حکومت امن مذاکرات کے لیے ایک بااختیار ٹیم بنائیں۔ ۔

(جاری ہے)

کابل میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے زلمے خلیل زاد نے کہا وہ امریکی حکومت کی جامع ٹیم کی سربراہی کر رہے ہیں اور ان کی ٹیم میں اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ، پینٹاگون، وہائٹ ہا ئوس اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں کے ارکان بھی شامل ہیںتاہم انہوں نے اپنے شیڈول اور ایجنڈے کی تفصیل بیان نہیں کی ۔

دس روزہ دورے میں زلمے خلیل زاد کابل کے بعد اسلام آباد، دوہا، متحدہ عرب امارات اور ریاض کا دورہ کریں گے……