الیکشن کمیشن نےشیخ رشید کو شوکازنوٹس جاری کردیا
شیخ رشید سے48 گھنٹوں میں جواب طلب، این اے60 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرشوکازنوٹس جاری کیا گیا، الیکشن کمیشن
ثنااللہ ناگرہ منگل 9 اکتوبر 2018 17:32
(جاری ہے)
جس پرالیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کوشوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے این اے 60 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شیخ رشید سے 48 گھنٹوں میں جواب طلب کرلیا ہے۔ دوسری جانب سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ چند روز بعد پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر انتخابات ہونے ہیں۔ جس میں مسلم لیگ ، پیپلزپارٹی ، اور اپوزیشن کی اتحادی جماعتوں نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر رکھی ہے۔ جبکہ دوسری جانب حکومتی جماعت جن کی پہلے ہی قومی اسمبلی میں نشستیں کم ہونے سے شدید پریشانی کا سامنا ہے کیونکہ تحریک انصاف نے حکومت سازی کیلئے بڑی مشکل سے جوڑ توڑ کرکے وزارت عظمیٰ کا قلمدان سنبھالا ہے۔ لیکن اگر ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن یا اتحادی جماعتیں زیادہ نشستیں نکالنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں توتحریک انصاف کو حکومت چلانے کیلئے مشکل پیش آسکتی ہے۔ یاد رہے ضمنی انتخابات کے پیش نظر پنجاب حکومت نے آئی جی پنجاب طاہر خان کو تبدیل کرکے امجد سلیمی کو آئی پنجاب تعینات کردیا۔ جس پرالیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے تقرری کو معطل کردیا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کے باعث سرکاری ملازمین کے تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی عائد ہے،الیکشن کمیشن آئی جی کی تبدیلی کے آرڈرکو روکنے کا اختیار رکھتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سے 2 روز میں جواب طلب کرلیا ہے۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ بتایا جائے کہ ایک مہینہ اور دوروز بعد یعنی اتنی کم مدت میں آئی جی پنجاب کی تبدیلی کی وجوہات کیا ہیں؟مزید اہم خبریں
-
ورلڈ بینک کا تنخواہ دار اور دیگر طبقات پر انکم ٹیکس شرح برابر کرنے کا مطالبہ
-
ہم نے کسی سے ڈیل نہیں کرنی، مذاکرات عمران خان کی رہائی کیلئے ہوں گے،علی محمد خان
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.