واسا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر انجینئر نور قاسم خان کا سنیٹری انسپکٹر اور سپروائزر کے ہمراہ یونین کونسل شیخ البانڈی کا دورہ

بدھ 10 اکتوبر 2018 23:30

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2018ء) واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد (واسا) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر انجینئر نور قاسم خان نے سنیٹری انسپکٹر اور سپروائزر کے ہمراہ یونین کونسل شیخ البانڈی کا دورہ کیا۔ انہوں نے نالیوں اور گلیوں کا معائنہ کیا اور بڑے نالے میں موجود سالوں پرانے کچرے کے ڈھیر اٹھانے کیلئے ہدایات جاری کئے۔

سی ای او واسا شیخ البانڈی کے رہائشیوں سے بھی ملے اور ان کے مسائل سنے۔

(جاری ہے)

لوگوں نے شیخ البانڈی میں صفائی کا باقاعدہ سروس شروع کرنے پر واسا کا شکریہ ادا کیا اور ادارہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ نور قاسم خان نے مختلف محلوں کے لوگوں سے کوڑے کرکٹ کیلئے متفقہ طور پر ایک جگہ مختص کرنے کی اپیل کی تاکہ واسا کی گاڑی روزانہ کی بنیاد پر کچرا اٹھا کر ٹھکانے لگا سکے۔ انہوں نے عوام سے نالے میں مزید کچرا نہ پھینکنے کی بھی اپیل کی۔ یاد رہے کہ واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ایبٹ آباد (واسا) نے ایک ہفتہ قبل شیخ البانڈی میں باقاعدگی سے صفائی سروسز کا آغاز کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :