سابق وفاقی وزیر کے ملکیتی پٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشن کو ہیوی مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا گیا

جمعرات 11 اکتوبر 2018 00:12

سابق وفاقی وزیر کے ملکیتی پٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشن کو ہیوی مشینری ..
گوجرانوالہ۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2018ء) تجاوزات کیخلاف جاری آپریشن کے دوران ضلعی انتظامیہ نے سابق وفاقی وزیر کے ملکیتی پٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشن کو ہیوی مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا ہے ،ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کیخلاف جاری آپریشن کے دوران جی ٹی روڈ پر واقع سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان کے والد سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان کے ملکیتی پٹرول پمپ اور پمپ سے ملحقہ سی این جی اسٹیشن کو ہیوی مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا ہے ، اس آپریشن کی نگرانی کمشنر اسداللہ اور ڈی سی ڈاکٹر شعیب وڑائچ نے کی ، جبکہ اس موقع پر پو لیس کی بھاری نفری تعینات تھی، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آپریشن کے دوران سڑک کی ایک سائیڈ ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا تھا جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی لائینیں لگ جانے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مالکان کو جگہ کی لیز اور ملکیت کے ثبوت فراہم کر نے کی ہدایت کی گئی تھی ،مالکان کی جانب سے کسی قسم کی دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں جس پر آپریشن شروع کیا گیا ہے،ادھر غلام دستگیر خاندان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی صریحاً انتقامی کاروائی ہمیں اپنے نظریات سے متزلزل نہیں کرسکتی۔