اب اُستاد بھی ایسے کام کرنے لگے

کراٹے سکھانے والے ٹیچر کو 3 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کے کیس میں گرفتار کرلیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 اکتوبر 2018 16:00

اب اُستاد بھی ایسے کام کرنے لگے
بھارت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 اکتوبر 2018ء) : بھارت ،جو لبرل اور انسانی حقوق کا علمبردار ہونے کا دعویٰ کرتا ہے، میں کئی ایسے انسانیت سوز واقعات دیکھنے میں آتے ہیں جن سے انسانیت بھی شرما جائے۔ بھارت کے ایک علاقہ میں ایک کراٹے ٹیچر نے اپنی 3 سالہ طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ دیغا پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک سفاک ٹیچر نے اپنی 3 سالہ طالبہ کو اپنی جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔

درندہ صفت ٹیچر کی شناخت مُکیشن کُمار کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق بھارت کے شہر پٹنہ سے ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انسانیت سوز واقعہ کی اطلاع موصول ہوئی تو پولیس کو فوری طور پر روانہ کر دیا گیا۔ بھارتی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سفاک درندے کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق 3 سالہ بچی سے درندہ صفت انسان کی زیادتی کے بعد بچی کے والدین تاحال صدمے میں ہیں، بچی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت کے کئی علاقوں میں ایسے کئی انسانیت سوز واقعات دیکھنے میں آئے ہیں ۔ بھارت کےانسانیت سوز سلوک کی داستان مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے کشمیریوں کی شکل میں دنیا بھر کے سامنے ہے۔

یہی نہیں بلکہ بھارت کے کئی علاقہ جات میں خواتین کی عزت غیر محفوظ ہے، ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوتے ہیں ، بھارتی خواتین پر تیزاب گردی کے واقعات بھی عام ہیں۔ جبکہ کم سن بچیوں سے زیادتی کے واقعات سب سے زیادہ افسوسناک ہیں جس کا تازہ ترین کیس ایک کراٹے ٹیچر کی اپنی ہی 3 سالہ طالبہ سے زیادتی کا کیس ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے سخت کارروائی کی جائے گی۔