حکومت کی اسمگل شدہ موبائل فون روکنے کی حکمت تیار

رواں سال کے آخر تک اسمگل شدہ موبائل فون ملک میں کام نہیں کرسکیں گے، سگریٹ بنانے والی غیرقانونی کمپنیوں کیخلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 11 اکتوبر 2018 16:46

حکومت کی اسمگل شدہ موبائل فون روکنے کی حکمت تیار
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اکتوبر 2018ء) وفاقی حکومت نے اسمگل شدہ موبائل فون روکنے کی حکمت عملی بنا لی، وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد حسین چودھری نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک اسمگل شدہ موبائل فون ملک میں کام ہی نہیں کرسکیں گے، سگریٹ بنانے والی غیرقانونی کمپنیوں کیخلاف بھی کاروائی کی جائے گی، سگریٹ بنانے والی صرف دوکمپنیاں 98 فیصد ٹیکس دے رہی ہیں۔

انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حالت ایسے گھر کی طرح کی ہے جس کوڈاکوؤں نے لوٹ لیا ہو۔ڈاکوؤں سے پیسا برآمد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔گھر چلانے کیلئے قرضے لے رہے ہیں۔180 بلین ڈالر جمع ہوگیا ہے اور اتنی توپاکستا ن کی معیشت نہیں ہے۔لیکن ان کومعلوم نہیں ہے۔ بینک کے ذریعے اڑھائی سو روپے کا فارم دستیاب ہوگا۔

(جاری ہے)

جس سے ضرورت مند کا بھی پتا چل سکے گا۔ سرکار کی زمینیں بینکوں کو دیں گے اور نجی سیکٹر پیسے لگائیں گے۔ حکومت اس میں پیسے نہیں لگا رہی ہے۔ان زمینوں پر بھی گھر بنائیں گے جو قبضہ مافیا سے واگزار کروائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے معاملے پر اسپیکر نے بڑے دل کا مظاہرہ کیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے ہیں۔

جبکہ ریمانڈ کے دوران پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں گے۔ کابینہ نے نیب سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ افراد کی تمام تفصیلات جلد قوم کے سامنے لائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 3ہزار سے زائد لوگوں کے نام ای سی ایل میں ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ وفاقی وزیرنجکاری کے پاس چیئرمین نجکاری کمیشن کا بھی عہدہ ہوگا۔

کابینہ نے ایئروائس مارشل (ر)ارشد خان کوپی آئی اے کا چیئرمین تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ پی آئی اے کو روزانہ 8 کروڑ کا نقصان ہورہا ہے۔ جبکہ پی آئی اے کا قرضہ 406 ارب روپے ہے۔ حکومت نے نیو ایئرپورٹ اسلام آباد کے آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے۔عون عباس کو بیت المال کا چیئرمین لگایا گیا ہے۔ کابینہ اجلاس میں اسٹیل ملز کے ملازمین کیلئے اگست کی تنخواہیں دینے کی منظوری دے دی گئی۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ 21 کروڑ آبادی میں صرف 70ہزار لوگ ہیں جو اپنے ریٹرن میں اپنی آمدنی اور ٹیکس فائل کرتے ہیں۔ سگریٹ کی دوکمپنیاں 98 فیصد ٹیکس دے رہی ہیں باقی کمپنیاں غیرقانونی کام کررہی ہیں۔ ان کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک اسگل شدہ موبائل فون ملک میں کام نہیں کرسکیں گے۔ اسگل شدہ موبائل فون روکنے کیلئے طریقہ کار طے کرلیا ہے۔