پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر بابر اعوان نے نندی پور ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کر دی

جمعرات 11 اکتوبر 2018 23:23

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر بابر اعوان نے نندی پور ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ڈاکٹر بابر اعوان کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 24 اکتوبر کی تاریخ مقرر کررکھی ہے۔ ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور بابر اعوان سمیت 7ملزمان نامزد ہیں۔