ججز کو چھٹی والے دن کی تنخواہ نہیں ملے گی ،ْ چیف جسٹس

کسی کو کوئی فکر نہیں، ہائی کورٹس کی نگران کمیٹیاں ان معاملات کو کیوں نہیں دیکھ رہیں ،ْ چیف جسٹس ثاقب نثارز

جمعہ 12 اکتوبر 2018 13:50

ججز کو چھٹی والے دن کی تنخواہ نہیں ملے گی ،ْ چیف جسٹس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ججز کو چھٹی والے دن کی تنخواہ نہیں ملے گی۔ جمعہ کو ہائی کورٹس کی ذیلی عدالتوں کی سپروائزری کے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ لاہور ہائی کورٹ اپنی سپروائزری ذمے داریوں میں ناکام نظر آتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لوگ تڑپ رہے ہیں، بلک رہے ہیں لیکن کسی کو کوئی فکر نہیں، ہائی کورٹس کی نگران کمیٹیاں ان معاملات کو کیوں نہیں دیکھ رہیں چیف جسٹس نے کہا کہ ہر جج کو گاڑی چاہیے، بنگلہ چاہیے، مالی چاہیے، مراعات چاہئیں، کیا ہم ہائی کورٹ کی نگراں کمیٹیوں کے ججز کو چیمبر میں بلا کر ان کی کارکردگی پوچھیں چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ مظفر گڑھ کے ایک ڈسٹرکٹ جج نے پوچھنے پر بتایا کہ 22کیسوں کا فیصلہ کیا، اب کام نہ کرنے والے ججز کے خلاف بھی مس کنڈکٹ کی کارروائی ہو گی۔